ایران کے مختلف شہروں میں سیلاب7 افراد جاں بحق‘ 9 زخمی

156

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی شہریوں کو کورونا وائرس کے بعد اب سیلاب سے آگھیرا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب کے نتیجے ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

ہنگامی امدادی ادارے کے ترجمان مجتبیٰ خالیدی کا کہنا تھا کہ شدید بارش سے ہرمزگان، بو شہر، فارس، سستان، بلوچستان، قم، گیلان اور کرمان سیلاب سے متاثر ہوئے۔ اس دوران 9افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہیں اور اہل کار ہرمزگان کی تحصیل رودان میں 2 لاپتا افراد کو تلاش کررہے ہیں۔