شمالی عراق میں ترکی کی کارروائی2 عسکریت پسند ہلاک

81

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی کی فوج نے عراق کے شمالی علاقے میں کرد علاحدگی پسند تنظیم ’پی کے کے ‘کے خلاف کارروائی کے دوران 2جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں انٹیلی جنس کی رپورٹوں کی روشنی میں عسکریت پسندکرد تنظیم کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا۔ اس دوران لڑاکا طیاروں نے اپنے اہداف پر بمباری کرتے ہوئے تنظیم کے کئی ٹھکانے تباہ کیے۔دوسری جانب شام میں جاری منبع امن آپریشن کے دوران بھی پی کے کے کے 3جنگجو ہلاک ہوگئے۔