سعودی عرب سے تمام گرفتار فلسطینیوں کی باعزت رہائی کا مطالبہ

100

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی شہریوں نے سعودی عرب میں قید تمام فلسطینیوں کی باعزت رہائی کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلسطین میں سوشل میڈیا پر جاری مہم کے دوران شہریوں نے فلسطینی رہنماؤں کی گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ تمام فلسطینی رہنمائوں کو باعزت رہا کرے۔ ادھر سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کرنے والی سعودی حکومت کا اپنے ملک میں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے مقدمات چلانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ ان اقدامات سے فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔