ٹرمپ کا شمالی کوریا کے رہنما کو خط‘ تعاون کی پیشکش

174

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو کورونا وائرس کے خلاف تعاون کی پیشکش کردی۔ شمالی کوریائی رہنما کو لکھے گئے خط میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کم جونگ ان حکومت کی کوششوں نے مجھے متاثر کیا اور واشنگٹن اس معاملے میں پیانگ یانگ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ادھر وائٹ ہاوس نے بھی کم جونگ ان کے نام ٹرمپ کے خط کی تصدیق کردی، تاہم ان کی طرف سے کوئی جوابی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم غیر ملکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں حفظان صحت کے ناکافی اقدامات کی وجہ سے شہری متاثرہوسکتے ہیں۔