کورونا: کولمبیا کی جیل میں ٹیسٹ کے دوران تصادم، 23 ہلاک

223

بوگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں قیدیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے دوران لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت بوگوٹا کی جیل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب قیدیوں میں خوفناک تصاد م کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جارہے تھے کہ ان میں خون ریز لڑائی شروع ہوگئی۔ اس دوران قیدیوں نے جیل توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش بھی کی۔ واقعے کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی اداروں کے بھاری نفری کو جیل میں تعینات کردیا گیا۔ حکومتی اہل کار واقعے کی تفتیش کررہے ہیں، تاہم ابتدائی طور پر وہ تصادم کی وجہ جاننے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔