امریکا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں طبی ہنگامی حالت نافذ

113

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران کورونا کی پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین معلومات پہنچانے کے لیے بھی ایک شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے حکام کی ہدایات کا احترام کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے، جس کے نتائج آج دنیا بھگت رہی ہے۔ ادھر امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا کے شبہے میں ڈھائی لاکھ افراد کا چیک اپ کیا جاچکا ہے۔