سکھرپولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی ر سزائیں دینا شروع کردیں

173

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں دینا شروع کردیں،، پولیس نے خلاف ورزی پر تھانے بھر دیے، گرفتار شدگان کو مختلف سزائیں دے کر رہا کرنا شروع کردیں، گرفتار شدگان کو اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کے بعد رہا کیا جارہا ہے،سکھر میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، خلاف ورزی پر تھانے بھر گئے، پولیس نے گرفتار لوگوں کو سزائیں دینا شروع کردی، مرغا بناکر اور اٹھک بیٹھک کراکر پکڑے ہوئے لوگوں کو بچپن کی یاد تازہ کرادی،سکھر میں حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پہلے روز جہاں بازار اور ہوٹل بند رہے تو شہر کی سڑکوں پر شہریوں کی جانب سے اس کی خلاف ورزیاں بھی پورا دن کی جاتی رہی ہیں اور پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پورے ضلع میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا جس کی وجہ سے ضلع خصوصاً سکھر اور روہڑی کے شہروں میں تھانے خلاف ورزی کرنے والوں سے بھر گئے جس سے خود کو پولیس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم سکھر پولیس نے اس کا حل نکال لیا اور گرفتار شدگان کو مختلف سزائیں دے کر رہا کرنے کا عمل شروع کردیا ہے گرفتارشدگان کو اسکول اور بچپن کی یاد تازہ کراتے ہوئے انہیں اٹھک بیٹھک اور کافی دیر تک مرغا بنائے رکھنے کے بعد رہا کرنے کا آغاز کردیا ہے تاہم انہیں ہدایت بھی کی جارہی ہیں کہ اگر وہ اب خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی