تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر طوفانی  ہوائوں کے باعث اکھڑ گئے

185

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)تفتان میں طوفانی ہواوں سے قرنطینہ سینٹر میں قائم خیمے اکھڑ گئے، سینٹر میں مقیم شہریوں کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔بلوچستان میں جاری طوفانی ہواوں نے قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد کیلیے مشکلات بڑھا دیں، قرنطینہ سینٹر تفتان میں آندھی سے خیمے اکھڑ گئے، قرنطنیہ سینٹر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار سو افراد مقیم ہیں، سینٹر میں مقیم شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں نہ تو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے، گیارہ روز سے قرنطینہ سینٹر میں موجود ہیں، احتجاج کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ہے۔