میرپورخاص،لاک ڈائون کی  خلاف ورزی پر نوجوان گرفتار

200

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے رحیم نگر کے رہائشی محمد اسماعیل ولد محمد خان کو گرفتار کر کے اس کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پہلے متعدد بار تنبیہ کی گئی کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں 144 کا نفاذ کیا ہوا ہے اس لیے آپ یہا ں سے چلے جائیں لیکن ملزم نے جانے کے بجائے تکراراور تلخ کلامی شروع کر دی جس پر پولیس نے ملزم کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔