نوابشاہ ،کوروناوائرس کا شبہ ،شہری اسپتال منتقل

288

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نواب شاہ کے قریب باندھی کے گائوں آچر جمالی کے رہائشی 35 سالہ عبدالواحد ولد امام الدین جمالی کو ورونا وائرس کے شبے کی بنیاد پر پی ایم یو اسپتال نواب شاہ میں قائم آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فول پرسن ڈاکٹر ذوالفقار شاہانی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے شک کی بنیاد پر باندھی کے گائوں آچر جمالی کے رہائشی 35 سالہ عبدالواحد ولد امام الدین جمالی کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جس کی ٹیسٹ رپورٹ آغا خان اسپتال بھیجی گئی ہیں۔