عوام حکومتی فیصلے پر عملدرآمد  یقینی بنائے ،مجلس احرار اسلام

105

لاہور(نمائندہ جسارت)مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ کورونا وائرس اللہ پاک کی طرف سے ایک ہلکا ساجھٹکا ہے انسانیت کو غیراللہ کی عبادت ترک کرکے ایک اللہ کی طرف رجوع کرلینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی بھلائی کے لیے جوفیصلے کررہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وباپر قابو پایاجاسکے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا اللہ کے احکامات کے تابع ہوجائے اسی میں ہی بھلائی ہے ۔اورپوری انسانیت قرآنی والہامی تعلیمات کی طرف لوٹ آئے اور انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے کنارہ کشی اختیار کرلے۔