میہڑ ، خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق، ایل ایم سی جامشورو منتقل

322

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ میں مزید ایک خاتون کو کورونا وائرس کی تصدیق تحصل اسپتال میہڑ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث ایل ایم سی جامشورو منتقل متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی متاثرہ خاندان پریشان۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب گاؤں محمد خان وگھیو میں ایک خاتون 30 سالا شبانہ زوجہ عبدالحمید وگھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ کچھ روز قبل خاتون کے نمونے لیے گئے تھے جس کی آج ڈی ایچ او دادو زاہد ڈاوچ نے کورونا کی تصدیق کردی ہے۔ ڈی ایچ او دادو زاہد ڈاوچ نے متاثرہ خاتون کو تحصیل اسپتال میہڑ میں سہولیات کے فقدان ہونے پر ایل ایم سی اسپتال جامشورو آئسولیشن وارڈ میں ریفر کردیا ہے اور اسی گائوں کے 2 افراد اے ایس آئی احمد بخش وگھیو کی اہلیہ غلام فضا وگھیو اور 12 سالا بچہ علی رضا وگھیو کورونا وائرس کے باعث کوئٹہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ میہڑ کے قریب گائوں نورنگ چانڈیو کے 7 سالہ رہائشی غلام رضا چانڈیو، ہمت چانڈیو ،فضا بتول شرما،بختاور اورصفوران چانڈیو کو بھی کورونا وائرس ہونے کے باعث سکھر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث میہڑ کے قریب گاؤں سومر قمبرانی میں گائوں مکین علی نواز قنبرانی ،عاشق قمبرانی، امام الدین قمبرانی اور ایم عرس قنبرانی و دیگر نے پورے گائوں میں قرآن پاک گھمایا اور اذان دے کر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔