لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی کی وضاحت

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اخباری رپورٹ کی مکمل تردید کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ایک برطانوی کمپنی کو بیٹنگ رائٹس فروخت کیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس الزام کو مکمل طور پر رد اور مسترد کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس نے بیٹنگ رائٹس سے متعلق نہ کسی سے کوئی رابطہ یا معاہدہ کیا اورنہ ہی اس کے کسی بھی کمرشل پارٹنر کوکسی بھی صورتحال میں بیٹنگ رائٹس سے متعلق کسی بھی کمپنی سے کوئی معاہدہ یا رابطہ کرنے کی اجازت ہے۔ حقائق یہ ہیں کہ پی ایس ایل کے 3 ایڈیشنز (2019تا 2021)کی پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقومی کمپنی کے پاس ہیں۔اس میڈیا پارٹنرنے منظوری کے لیے ایک مقررہ عمل سے گزرے بغیر ایک بیٹنگ کمپنی کو پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق فراہم کردئیے۔ جیسے ہی معاملہ پی سی بی کے علم میں آیا ویسے ہی پی سی بی نے میڈیا پارٹنر سے رابطہ قائم کیا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔جب اس حوالے سے مذکورہ اخبار نے گذشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیاتو پی سی بی نے اس اخبار کو حقائق واضح کیے تاہم اس کی درست رپورٹنگ نہیں کی گئی۔