گورنر کا پیرپگاراسے فون پررابطہ مریدوں کوگھروں میں محدودکرنے کی اپیل

104

کراچی(اسٹاف رپوٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے سے ٹیلیفونک رابطہ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا سے متعلق وزیر اعظم کا خاص پیغام پیر پگارا کو پہنچایا۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیاہے اور پیر پگارا سے اپیل کی ہے کہ اپنے لاکھوںمریدوںکو احتیاطی تدابیر پر عمل اور گھروںمیںمحدود رہنے کی تلقین کریں۔