دنیاکے نقشے پر پاکستان کا ظہورسیاسی معجزہ ہے، ایم کیوایم

42

کراچی(اسٹاف رپوٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا یوم پاکستان کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھاکہ آج سے اسی برس قبل برصغیر کے مسلمانوں نے جو خواب دیکھا تھا وہ14 اگست 1947 کو پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقشے پر ابھرا ، یہ کسی سیاسی معجزے سے کم نہ تھا، ہمیں وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے کا عہد کرنا ہوگا، نوجوان اپنے اندر تحریک پاکستان کا جذبہ پیدا کریں۔