اسلامی جمعیت طالبات کالجز زون کے تحت آن لائن اسلامک کورس کا آغاز

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات کالجز زون کے تحت کالجز کی طالبات کے لیے القرآن – ربیع القلبی کے نام سے آن لائن اسلامک کورس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایک ہفتے دورانیے کے کورس میں مختلف سورتیں اور دعائیں ترجمے کے ساتھ یاد کروائی جائیں گی اور ان کی تفسیر پیش کی جائے گی۔ ترک المعاصی کی ترغیب دی جائے گی۔مقابلہ حسن قرات اور پوسٹ کارڈڈیزئننگ کے مقابلے بھی کرائے جائیںگے۔