عائشہ منزل پر بالائی گزرگاہ سے گرکر 35سالہ نوجوان جاں بحق

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )یوسف پلازا تھانے کی حدود عائشہ منزل کے قریب بالائی گزر گاہ سے ایک شخص گر کر شدید زخمی ہوگیا ، جسے ایمبولنس کے ذریعے فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج دم توڑ دیا ، پولیس نے بتایا ہے 35 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی پل پر سورہا رتھا کہ اچانک نیچے گر گیا ، پولیس نے لاش کو سردخانے میں رکھوادیا ہے۔