گورنر سندھ کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے وفد کانیول یونٹ کا دورہ

237

کراچی(اسٹاف رپوٹر) گورنر سندھ کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے وفد نے نیول یونٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات سراج قاسم تیلی، عقیل کریم ڈھیڈی اور سردار یاسین ملک شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے راشن بیگز کی پیکنگ اور تقسیم کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس کی زیر نگرانی راشن بیگز کی پیکنگ اور تقسیم کا عمل جاری ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک نیوی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک اچھا اقدام کررہی ہے کورونا جیسے عالمی چیلنج سے نبر د آزما ہونے کے لیے پوری قوم کو یک جان ہو کر لڑ نا ہوگا۔ اس ضمن میں پاک افواج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے بالخصوص پاک بحریہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںمسلح افواج بشمول پاکستان نیوی ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی راشن بیگز تقسیم کرنے جا رہی ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ضرورت مند لوگوں کی امداد میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔