سعود آباد: پولیس کی 2 محنت کشوں سے رشوت طلبی

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی ضلع کے سعود آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زبیر الاسلام کی من مانیاں عروج پر، 2 غریب محنت کشوں کو 22 مارچ کو جناح اسکوائر کے ایک گھر پر چھاپا مار کر تھانہ لے جا کر حبس بے جا میں بند کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سعود آباد زبیر الاسلام نے جناح اسکوائر کے ایک گھر میں چھاپا مارا اور فہیم اور مبین کو اپنے ساتھ لے گیا ،جس گھر میں چھاپا مارا نیچے دکان اور اوپر رہائش تھی۔ایس ایچ او زبیر الاسلام دونوں بے گناہوں کی رہائی کے لیے 4 لاکھ روپے کا تقاضا کرتا رہا بہت منت سماجت کے بعد فائنل 2 لاکھ روپے بولے ہیں، نہ دینے پر گٹکے یا منشیات کیس میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ سعود آباد کے لاک اپ میں بے گناہ لوگوں کو بلاوجہ اٹھا کر بند کیا جا رہا ہے اور لاک اپ بھرا ہوا ہے جس سے کورونا جیسی خطرناک بیماری بھی لگ سکتی ہے۔علاقہ مکینوںکا کہنا کہ ان جیسے افسر پولیس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ خدا را ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔