کورونا کے خلاف سندھ کے ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھی میدان میں آگئے

70

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے جس کے پیش نظر سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کیے اور پولیس ہر اول دستے کے طور پر سندھ حکومت کے احکامات بجا لائی۔اس نیک کام میں حاضر سروس پولیس تو اپنا کام سر انجام دے رہی ہے مگر سندھ پولیس کے ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ریٹائرڈ انسپکٹر ملک امیر عوامی خدمت کے پیش نظر پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے مین گیٹ ہر آنے جانے والوں کے ہاتھ سینی ٹائزرسے دھلواتے ہیں تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں۔