گورنرہائوس میں اہم اجلاس میں صنعتوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطح اجلاس میں کورونا وائرس سے درپیش چیلنجز، عوام کو محفوظ رکھنے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر حائل مشکلات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر برائے اصلاصات عشرت حسین، مشیر پیٹرولیم ندیم بابر اور چیئرمین ایف بی آر نے بذریعہ وڈیو لنک جبکہ فوڈ، فارما، ہوٹل اور ٹیکسٹائیل انڈسری کے نمائندگان سمیت بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات سراج قاسم تیلی، عقیل کریم ڈھیڈی، سردار یاسین ملک، زاہد سعید ، زبیر باویجہ ، ریحان پیر زادہ ، معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی ،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور محمود مولوی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈائون کی صورت میں انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فارما کمپنیوں نے کلورو کئین بنانے اور ٹیسٹ کٹس کی درآمد کے سلسلے میں ڈریپ سے تعاون کی درخواست کی۔ اجلاس میں ہوٹل انڈسٹریز کے نمائندوں نے صوبہ کے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز بنانے کے نوٹیفیکیشن پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے‘ وزیراعظم عمران خان جلد ہی تمام شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے ۔