لاک ڈاؤن کے دوران بھی رہزن وارداتوں میں مصروف

97

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سندھ حکومت کالاک ڈائون لیکن رہزن آزاد ہیں جہاں کراچی پولیس شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے وہیں رہزن وارداتوں میں مصروف ہیں، گلستان جوہر بلاک ون میں ایک ہی دن میں دو وارداتیںفور ویلر گاڑی میں ملزمان نے صبح سویرے دودھ کی دوکان میں دھاوا بول دیا، وردات کی سی سی ٹی فوٹیج میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان گاڑی سے اتر کر دھڑلے سے واردات کر رہے ہیں ،ملزمان نے چار منٹ تک واردات کی۔ ملزمان نے دودھ کی دوکان پر ایک شہری کو بھی نہ بخشاجبکہ دوسری واردات حماد علی نامی نوجوان کے ساتھ ہو ئی۔