پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کا امکان

92

اسلام آباد (صباح نیوز)آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ30ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔ درآمدی تیل کی لاگت 37 روپے 34پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔ مقامی سطح پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 35روپے ٹیکس عاید ہے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72روپے34پیسے بنتی ہے
تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 112روپے فی لیٹر ہے۔ اس وقت کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں39روپے 66پیسے کمی بنتی ہے۔ حکومت نے اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے اور اوگرا نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقررکرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔