۔75 سفارتکاروں سمیت 100 زاید امریکیوں نے پاکستان چھوڑ دیا

502

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس سے متا ثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی بارے میں با ت کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ امریکا کو اندازہ ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے 75
سفارت کاروں اور 78افراد کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے واپس بلا لیا ہے۔بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا مزید کہناتھا کہ دنیا بھر میں جب بھی کوئی وبا پھیلتی ہے تو سب سے پہلے ممالک اپنے سفارت کاروں کو واپس بلاتے ہیں۔ امریکا کو بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ پاکستان میں حالا ت مزید بربادی کی طرف جائیں گے، اس لیے انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کر کے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے 103 افراد کو اپس بلا لیا ہے۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کو کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، کیونکہ اگر امریکانے اپنے لوگوں کو یہاں سے واپس بلا لیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں حالات مزید خراب ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک 799افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 5افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔