پاکستان میں مقیم 4 چینی شہری  بھی کورونا وائرس کا شکار

128

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مقیم 4 چینی شہری بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔ لاہور کے سروسزاسپتال میں چینی شہریوں کا کیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ متاثرہ افراد کو فوری قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ
ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 394 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 246، بلوچستان میں110، گلگت بلتستان میں تعداد71، خیبرپختونخواہ میں38، اسلام آباد میں15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ6 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کے6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔