کورونا وائرس کا خطرہ: پشاور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کو بند کرنے کے احکامات

338

پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سےروکنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ  میں صرف 2 سنگل بنچ انتہائی فوری کیسز سنیں گے جبکہ ضلع میں  ایک سول جج اور ایک  ہی سیشن کورٹ کام کرےگی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جبکہ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے ۔

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد 908 ہوگئی ہے۔