آج شب 50 مسافر دوحہ سے اسلام آباد پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

742

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج رات 8 بجے تقریبا 50 مسافر دوحہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کیے جانے کے بعد یورپ اور دیگر ممالک سے وطن لوٹنے والے پاکستانی دوحہ، ترکی اور دیگر ممالک میں پھنس گئے ہیں۔

مختلف ایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس پہنچانے کے فوری انتظامات کیے جائیں، اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج رات 8 بجے تقریبا 50  مسافر دوحہ سے اسلام آباد پہنچیں گے،دوحہ میں پاکستانی سفارتخانہ نےمسافروں کووطن واپس لانےکیلیےکوششیں  کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوالالمپورایئرپورٹ سے 54پاکستانیوں کو امیگریشن کے بعد واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بنکاک میں پھنسے 52پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سول ایوی ایشن کی حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔