کورونا وائرس : وی آئی پی پروٹوکول برقرار،صحافیوں کے ٹیسٹ سے انکار

697

کراچی:کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر بھی سندھ حکومت کا وی آئی پی پروٹوکول برقرار،صحافیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا ۔

کوروناوائرس کا شکارہونے والے وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی سے رابطے میں رہنے والے صحافیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے سےاوجھا ، آغاخان ، ڈاؤمیڈیکل اور انڈس اسپتال نے انکارکردیا ۔

جس کے بعدصحافیوں نے کورونا وائرس کا پرائیوٹ ٹیسٹ کروایا۔

جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، البتہ اس معاملے کا علم نہیں ، لیکن میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک روانہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے لیے سائیں سرکار نے مشترکہ تنظیموں کا اجلاس بلایا تھا ، جس میںسعیدغنی سمیت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور صوبائی اسمبلی کے رکن عبدالرشید اوردیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی تھی۔

یادر رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 394ہوگئی ہے۔