سندھ حکومت کے قائم کردہ فنڈسے لوگوں کی مدد کرینگے،سعید غنی

707

کراچی:وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ فنڈسے لوگوں کی مدد کرینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹور،کریانے وغیرہ کی سپلائی چین کوبند نہیں کیا، موجودہ صورتحال میں ضرورتمندوں کو نقد رقم ٹرانسفر کی جائے گی، مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ فنڈسے لوگوں کی مدد کرینگے، فلاحی اداروں کو کہا ہے جن کو امداد دی جارہی ہیں انکے شناختی  کارڈ نمبر ایپ میں درج کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ آج جتنے نام آئیں گے وہ فورا نادرا اوراسٹیٹ بینک کے پاس بھیجے جائیں گے، اسٹیٹ  بینک  چیک کریگا کہ حکومت سے پیسے مانگنے والے کے اکاؤنٹ میں اپنے پیسے ہیں یا نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ لوگوں کی امداد کے لیےآج سندھ حکومت ایک نمبرجاری کرے گی، جن لوگوں کوامداد کی ضرورت ہے وہ اس نمبرپررابطہ کریں گے، ابتدائی پلان تھا کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں لیکن یہ ممکن نہیں تھا کہ موجودہ صورتحال میں لاکھوں لوگ کوگھروں تک راشن فراہم کریں۔

انہوں نےکہا کہ ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹرکرانا ہوگا، فہرست کو نادرا اوراسٹیٹ بینک سے چیک کرایا جائے گا، تین چار فلٹر کے بعد جو فہرست بنے گی اس کورقم فراہم کریں گے۔

پی پی رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ میں گندم کی کوئی کمی نہیں۔