سندھ کے ایئرپورٹس مقامی پروازوں کیلیے بھی بند

365

کورونا وائرس کے باعث سندھ کے ایئرپورٹس  سے مقامی پروازوں  پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کیے جانے کے بعد سول ایوایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ کے ایئرپورٹس مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 24 مارچ کی صبح 6 بجے سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے مقامی پروازوں پر بھی پابندی عائد ہوگی، دونوں ایئرپورٹس کو مقامی پروازوں کے لیے 24 مارچ کی صبح سے بند کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے لاک ڈاؤن کے باعث شہروں میں چلنے والی بسیں بھی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں انٹرا سٹی بسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔