کورونا وائرس: سعید غنی کی رپورٹ مثبت آگئی

471

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روزکورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس لیے میں نے خود کو قرنطینہ  کرلیا ہے۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ خود کوصحت مند محسوس کر رہاہوں،مجھےکھانسی،نزلہ اورزکام نہیں ہے۔ گھرسےبیٹھ کرتمام ذمہ داریاں اداکرتارہوں گا،مجھ سےملنےوالےلوگ بھی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی کولگتاہےہےتواپناٹیسٹ کروائیں،مجھےجسم میں کوئی درد نہیں،بالکل فٹ محسوس کررہاہوں۔