خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر حیران کن

1078

اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال 2020 کے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی  ہےجس میں پاکستان کا 66 واں نمبر ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ‘ورلڈ ہیپینیس رپورٹ 2020’ میں تیسری مرتبہ لگاتار پہلےنمبر پر آنے والا خوش و خرم ملک فن لینڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں پہلے 10 نمبروں پرفن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، لکسمبرگ اور آسٹریا ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا 156 ممالک کی فہرست میں 144 نمبرہے۔

دوسری جانب سب سے نا خوش ملک افغانستان ہے جس کا نام 156 ممالک میں سے سب سے آخر میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ خوش و خرم ممالک کی درجہ بندی ملک کے مالی حالات ،شخصی آزادی ،معاشرتی صورتحال اور بدعنوانی کی سطح کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔