کورونا وائرس :آزاد کشمیر میں آج رات 12بجے سےلاک ڈاؤن کا اعلان

866

مظفر آباد :وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے آج رات 12بجے سے تین ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاؤن میں عوام کے غیر ضروری سفر اور باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہے گی،ناگزیر صورت حال میں سفر کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے،کھانے پینے کے سامان کے لیے گھر کے ایک فرد کواجازت ہوگی۔

انہوں نے عوام سے پیل کی ہے کہ کورونا سےبچاؤ کے لیے گھروں سے نہ نکلیں، جنازوں میں بھی صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔