کورونا وائرس: اٹلی میں مزید 800 افراد لقمہ اجل بن گئے

668

کراچی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملےجاری ہیں، اٹلی میں ایک روز میں 800 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتیں 14 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں ۔

چین سے پھیلنے والے کوورنا وائرس سے اب تک 188 ممالک متاثر ہو چکے ہیں،جس میں امریکا، کینیڈا، سعودی عرب، ایران، پاکستان،اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 339 ہوچکی ہے جس میں سے 014،99 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 703 تک پہنچ گئی ہے۔

چین میں وائرس کے کیسز میں جہاں کمی آ رہی ہیں وہیں وبا سے یورپی ممالک خصوصاً اٹلی میں بدترین صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران چین میں صرف 6 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 270 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی کل تعداد 81 ہزار 93 ہے جس میں سے 72 ہزار 440 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

Image result for coronavirus hd italy

یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ روز800 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 476 ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں سب سے زیادہ اموات شمالی ریجن لامبارڈے میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب وہاں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

Image result for coronavirus hd spain

اسپین میں بھی کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 1772 اور متاثرین کی تعداد 28 ہزار 768 ہو گئی ہے۔

Image result for coronavirus hd us

امریکا میں بھی کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 46 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1 ایک 772 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 ہزار 768 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب  وائرس نے امریکا کی تمام ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت امریکا کی تمام ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی 21 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں 425 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ اب تک 24 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے”جنتا کرفیو” کا اعلان کررکھا ہے۔

Image result for coronavirus hd us

 جاپان کی وزارت صحت اور مقامی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار101 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز افغانستان میں کورونا وائرس کے نئے 10 کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں10 کے نتائج مثبت آئے،عالمی وبا میں مبتلا ہونے والے کل افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

Image result for coronavirus hd afghanistan