بھارتی ریاست پنجاب میں کرفیو نافذ

544

نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں بھی  کرفیو نافذ کردیا گیا، بھارت کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ ٰامریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا،پنجاب کرفیو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست ہے۔

Image result for Coronavirus Fear: ‘Full curfew’ imposed across Indian Punjab hd

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں۔

Image result for new dehli coronaviurs lock diown

یادرہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 شخص ہلاک اور29 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں کورونا سےمجموعی طور  8 ہلاکتیں ہوئیں ہیں اورمتاثرین کی تعداد425 سے زائدہوگئی ہے۔