ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 799 ،اموات 5 ہوگئی

476

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 799 ہوگئی جبکہ 5 افراد جاں ہوگئے ہیں۔ 

جان لیوا کورونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 352 ،پنجاب میں 225 مریض،بلوچستان میں 108 خیبر پختونخواہ 31 ،گلگت بلتستان میں71 اسلام آباد میں 11 اور آزاد کشمیر میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 130 جبکہ سندھ میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 352 ہے تاہم گزشتہ روز ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے جس کا تعلق شہر قائد سے ہے۔