حیدرآباد ،مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ،عوام پریشان

147

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا جیسے ہی سندھ بھر میں کورونا کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہوئی ہے ویسے ہی حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے جبکہ اس وقت شہر کے تمام صنعتی‘ تجارتی یونٹس‘ دفاتر‘ تعلیمی ادارے ‘ ہوٹلیں‘ شاپنگ مال بند ہے اس کے باوجود گرونگر‘ گاڑی کھاتہ‘ گول بلڈنگ‘ رسال روڈ‘ کھوکھر محلہ‘ مکی شاہ‘ ہالا ناکہ جی او آر کالونی اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیاہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ حکومت گھروں میں رہنے کا حکم دے رہی اور اسی دوران حیسکو نے بلا جواز بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرکے لوگوں کو گھروں میں نہ بیٹھنے کا پیغام دیا ہے گرمی کے باعث لوگ اذیت کا شکار ہے ۔حیسکو بتائے اب جبکہ بجلی کا لوڈ کم ہے تو اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا کیا جوا زہے۔شہریوںنے وزیرتوانائی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔