عوام نے اگر ذمے داری نہ دکھائی تو لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے،فردوس عاشق

96

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں ، وزیر اعظم نے درپیش مسائل کا ذکر کیا، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیلف لاک ڈائون کا کہا،وزیر اعظم نے پیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈائون ہو جا ئے گا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں میڈیا کے مزید ذمے دارانہ کردار کا ذکر کیا ، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا ۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈائون سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ نہیں کیا، سندھ میں لاک ڈائون کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔