پنجاب پولیس کے4ہزار اہلکار و افسران مہلک امراض میں مبتلا

65

لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں 4ہزار کے قریب پولیس اہلکار و افسران ہیپاٹائٹس، کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔ ہیپاٹائٹس میں مبتلا الکاروں کی تعداد 3ہزار سے زاید ہے، 60اہلکارکینسر ،44افراد دل ،31 گردے کی بیماریوں میں مبتلامیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جاری ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جگر کے مریضوں کی تعداد 18ہے، 13اہلکاروں میں دماغی امراض کا مسئلہ سامنے آیاہے، جلد، شوگر، ٹی بی اور سانس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا 264افراد بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ایک سال میں 381اہلکار مختلف بیماریوں کی بنا پر جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ دل کا دورہ پڑنے سے 79اہلکار انتقال کر گئے، کینسر سے 11، شوگر سے7، ہیپاٹائٹس سے6، برین ٹیومر سے 5اور گردے فیل ہونے سے4اہلکارانتقال کر گئے، محکمے میں طبی اموات کی تعداد 199 ہے ۔افسران کا کہنا ہے کہ مختلف بیماریوں میں زیر علاج پولیس افسرو اہلکاروں پر ویلفیئر فنڈ سے تقریبا 7 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔