سکھر، غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا

107

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس اسٹیشن اے سیکشن سے کچھ ہی فاصلے پر غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی شخص کی شناخت گڈانی پھاٹک کے رہائشی شوکت علی ولد سچل گڈانی کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو پولیس نے پہنچ کر گاڑی میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ مسلح افراد فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔