شکارپور، صوبائی وزیر توانائی کا طبی مراکز اور اسپتالوں کا دورہ

80

شکارپور (نمائندہ جسارت) قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لیے صوبائی وزیر انرجی امتیاز احمد شیخ کا ڈی سی شکارپور رحیم بخش میتلو، آغا لعل بخش پٹھان، زوہیر ڈریھو، طاہر ناپر کے ہمراہ خانپور ہائی اسکول ، لکھی غلام شاھ اور مدیجی کالجز اور اسپتالوں کا دورہ، قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کا حکم۔ اس موقعے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور جو بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں وہ بھرپور طریقے سے اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دے رہے ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس وبائی بیماری کورونا وائرس کو پھیلنے سے روک کر عوام کو محفوظ رکھ سکیں۔