ٹنڈوالہٰیار، عمر ساند تھانے کی حد سے 28 سالہ خاتون کی لاش برآمد

66

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) عمر ساند تھانے کی حد سے 28 سالہ عورت کی لاش ملی، جس کو سر میں گولی لگی ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ خاتون کی شناخت روزینہ زوجہ سلطان لونڈ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاش گائوں منو خان لونڈ کے قریب جوگی کالونی سے ملی، عورت کے سر میں گولی لگی ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کے میری بیوی نے خود کشی کی ہے۔