بدین، سبزیوں سمیت روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

198

بدین (نمائندہ جسارت) بدین ضلع کے مختلف شہروںمیں کورونا وائرس کے شوشے اورمسلسل تین روز کے لاک ڈائون کے بعد سبزیوں سمیت روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے حکومت اور انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام میں لگی ہوئی ہے جبکہ ضلع بھر کے تاجر مجبور اور بے بس عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہر میں بھنڈی اسی روپے سے بڑھ کر ایک سو ساٹھ روپے ٹماٹر دس روپے سے بڑھ کر پچاس روپے۔ٹنڈے ساٹھ روپے سے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے ہری مرچ ایک سو ساٹھ روپے سے بڑھ کر دو سو چالیس روپے گوبی ساٹھ روپے سے بڑھ کر ایک سو چالیس روپے آلو تیس روپے سے بڑھ کر ساٹھ روپے پیاز تیس روپے سے بڑھ کر اسی روپے گوار پچاس روپے سے بڑھ کر ایک سو روپے جبکہ باقی سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسریطرف کوکنگ آئل چینی گندم کے آٹے چاول گرم مصالحوں بچھڑے بکرے اورمچھلی کی قیمتوں میں بھی پچاس فیصد اضافہ کرکے بے بس اور مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں روز بروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔