جیکب آباد، مسلح افراد نے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

129

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مسلح افراد نے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں واقع کوریجہ شاخ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص احمد خان بھٹی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقع دیرینہ تنازع کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔