بدین، کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ واش کیمپ کا انعقاد

169

بدین (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم کی جانب سے کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہینڈ واش کا کیمپ لگایا گیا۔ بدین شہر کی مختلف شاہراہوں پر ہینڈ واش کے انتظامات کیے ہیں۔ سماجی تنظیم پنہور گروپ آف فرینڈز کی جانب سے شاہ برہان روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت ہینڈ واش کیمپ قائم کرکے علاقے کے مکینوں کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس موقع پر سجاد پنہور، اسماعیل پنہور، مرتضیٰ پنہور، عرفان پنہور، امین پنہور و دیگر نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صاف ستھرا رہنا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، شروع کی جانے والی مہم کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔