بدین، رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کا قرنطینہ سنیٹر کا دورہ

129

بدین (نمائندہ جسارت) رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کا قرنطینہ سنیٹر کا دورہ ،میونسپل کمیٹی بدین کی جانب سے ہینڈ واش کے اسٹال لگائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ بدین کی جانب سے بوائز ہائی اسکول بدین قائم 12بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سینٹر کا رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاض محمد ملاح نے دورہ کیا اور انتظامیہ سے انتظامات کے تفصیلی جائزہ لیا اور ہر قسم کی ممکن مدد کرنے یقین دہانی بھی کروائی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی حاج تاج محمد ملاح کی جانب سے بدین شہر مختلف اہم مراکز پر پانی کے کین رکھ کر ہینڈ واش کے انتظامات کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔