میہڑ :پولیس اہلکاروں کا مزدور پرتشدد ،ہزاروں روپے لے کر فرار

123

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے گاہی مہیسر روڈ بائی پاس پر ایڈووکیٹ علی اصغر پتوجو کے بھتیجے سبزی اور مرغی کی دکان کے مالک علی گل پتوجو، روشن پتوجو، علی حسن پتوجو نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 4 پولیس اہلکار جن میں ایک نامعلوم اے ایس آئی ڈرائیور حفیظ مہیسر، جمعدار روشن ڈیپر اور دیگر اہلکار دکان بند کرنے کے بہانے مزدور پر تشدد کرکے ہزاروں روپے رقم لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث سندھ حکومت نے سبزی کی دکانوں پر پابندی عائد نہیں کی تھی مگر پولیس نے ہم سے رشوت لے کر ظلم کیا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرے۔ دوسرے جانب پولس اہلکار روشن ڈیپر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گوشت اور سبزی مہنگے دام پر فروخت کرنے اور 5 سے زائد لوگوں کے ہجوم کی عوامی شکایات پر دکان پر پہنچ کر دکان بند کرا کے لوگوں کو دور دور ہونے کا کہا مگر دکان مالک نے بدتمیزی کی اور ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے الزامات کو مسترد کردیا۔