کوٹری،زبردستی دکانیں بند کرانے پر شہریوں میں خود وہراس

188

کوٹری (نمائندہ جسارت) مختار کار کوٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ کوٹری میں کریانہ اور سبزی کی دکانیں بند کرا کر خوف وہراس پھیلا دیا، شہریوں میں بے چینی پھیل گئی، کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ سندھ حکومت کے لاک ڈائون کے اعلان پر مختارکار کوٹری ابوبکر سدھایو نے پولیس اور رینجرز کی نفری کے ہمراہ کوٹری کے مرکزی تجارتی علاقے لیاقت روڈ پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سبزی فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی دکانیں بند کراکر وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ مختار کار کوٹری نے دکانداروں کو زبردستی دکانیں بند کرنے کا حکم دے کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ مکمل کاروبار بند ہونے کے اندیشے کے سبب کھلی دکانوں سے بڑی مقدار میں خریداری کرنے لگے۔ اس صورتحال میں شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ناپید ہونے سے خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر غیر اعلانیہ بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔