آٹا‘ چینی‘ گھی‘ چاول پر سبسڈی دے کر پچاس فیصد قیمتیں کم کرائی جائیں، محبوب پٹھان

63

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پٹھان گوٹھ قاسم آباد کے رہنماؤں محبوب پٹھان‘ غلام شبیر پنہور‘ امجد پنہور‘ سومر جمالی ودیگر نے کہاکہ اگر وفاق ریلیف دینا چاہتا ہے تو کم از کم آٹا‘ چینی‘ گھی‘ چاول پر عوام کو سبسڈی دے کر پچاس فیصد قیمتیں کم کرائی جائیں ہم بلاول زرداری کی حکومت کو ایک ساتھ چلنے کی پیشکش کا خیر مقدم اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت اور مراد علی شاہ کے احکامات پر سختی سے عمل کرے۔