قرنطینہ سینٹر میں خدمت پر مامور ڈاکٹر اور عملہ لائق ستائش ہے، غوث بخش میرانی

124

سکھر (نمائندہ جسارت) پی پی ورکرز سٹی سکھر کے رہنما غوث بخش میرانی نے کہا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں اپنے بھائیوں کی خدمت پر مامور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، رضا کارسمیت دیگر افراد سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بالخصوص سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر وزراء کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، ان خیالات اظہار انہوں نے مزید کہا کہ سکھر قرنطینہ سینٹر لائے گئے افراد بھی انسان ہیں، ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک اختیار کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، قرنطینہ سینٹر میں مقیم افراد کا احتجاج اچھا اقدام نہیں ہے ایسے حالات میں تمام افراد کو صبر و تحمل کو مظاہرہ کرنا ہوگا ، اگر قرنطینہ سینٹر میں مقیم افراد کے مطالبات جائز ہیں تو انہیں پورا کرنا حکومت وقت اور سکھر انتظامیہ کی پہلی ذمے داری ہے۔ انہوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں لائے جانے والے افراد کے علاج و معالجے سمیت ان کی دیگر بنیادی سہولیات کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔